تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر بھکر

139
تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر بھکر
تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کی زیرصدارت روڈ سیفٹی آف سٹوڈنٹس کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر،ٹریفک پولیس کے افسران،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عبید اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ طالب علموں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں ٹریفک رولز کا پابند بنایا جائے، ہیلمٹ کے استعمال کو لازم قرار دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ اٹھارہ سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے بائیک چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس کو کالجز اور سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ کرنے والی بسوں کی پاسنگ کلئیر کی جائے ۔علاوہ ازیں رکشہ جات چلانے والے نوجوانوں کے رکشہ جات کی پاسنگ اور نمبر لازمی لگا ہونا چاہیے خلاف ورزی کی صورت میں ان کے رکشہ جات کو بند کردیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر سٹودنٹس کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی فراہم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔