تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر کرنےکیلئے سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

111
Punjab Govt

ملتان ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ضلعی افسران اور محکمہ تعلیم کے حکام سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ لیبارٹری ماڈل ہائی سکول گلگشت کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ملتان کے 60 سے زائد سکولز کو تجرباتی طور پر نجی سیکٹر کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ عوام کا سرکاری تعلیمی نظام پر اعتماد بحال کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کی استعداد کار میں اضافے کیلئے کورسز اور تربیتی سیشن بھی کرائے جائیں گے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ لیبارٹری ماڈل ہائی سکول کی سکول کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کے بعد منظوریاں دیں۔