پشاور۔09 اگست (اے پی پی )گورنمنٹ کالج آف کامرس پشاور میں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مشتاق غنی نے جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کیلئے کامرس کالج کے اس خصوصی پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ باقی تعلیمی اداروں کو بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہئے