تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ 2024 ؁ء کے 18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والے پرچہ جات کا شیڈول جاری کردیا

679

راولپنڈی۔ 07 نومبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ 2024 ؁ء کے 18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والے پرچہ جات کا شیڈول جاری کردیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ 2024 ؁ء کے مورخہ 18-10-2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ II- کے پرچہ جات (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) موجودہ امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ملتوی کردیئے تھے۔

نئے شیڈول کے مطابق اب یہ پرچہ جات مورخہ18-11-2024 بروز سوموار (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) کو پہلے سے الاٹ کردہ رولنمبر، گروپ، امتحانی مرکز میں منعقد ہونگے۔ ترمیم شدہ رولنمبر سپلس ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے ادارہ کے پورٹل پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ امیدواران اپنا ب فارم نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر، رولنمبر انٹر کر کے اپنی سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں نیز پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کی جارہی ہیں۔

شامل امتحان تمام امیدواران اپنی ترمیم شدہ رولنمبر سلپ کے مطابق اپنے امتحانی مرکز میں مقررہ تاریخ کوبروقت پہنچیں۔ نیز تمام ناظم/ ناظمہ مراکز کو ہدایت کی جاتی ہے شامل امتحان امیدواران کو پہلے سے موجود رولنمبر سلپ پر امیدوار کی شناخت کے بعد نئے شیڈول کے مطابق امتحان میں شامل ہونے دیا جائے۔اس سلسلہ میں کسی دشواری یا مشکل کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917,051-5450918 پر یا اسسٹنٹ کنٹرولر(انٹربرانچ)،رانا محمد الیاس کے فون نمبر051-5450920،موبائل نمبر0333-5464775 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔مزید رہنمائی کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk کو وزٹ کریں