سرگودھا۔ 30 نومبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں دو روزہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میڈم منتہیٰ جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو ، وقاص بٹ اور پروفیسر فزیکل ایجوکیشن میڈم صباحت بھی موجود تھیں۔
ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی نے پہلی پوزیشن سپیرئر کالج سرگودھا جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ گریجئیٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی حاصل کی اور تیسری پوزیشن ریڈر کالج نے حاصل کی.حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل میڈم منتہی’ جاوید نے کہا کہ یہ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا
بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی کی پرنسپل میڈم منتہیٰ جاوید اور فزیکل ایجوکیشن کی پروفیسر میڈم صباحت کا بڈ منٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔