سرگودھا۔ 16 نومبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودہا میں ملازمین کیلئے حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر و چیئرمین جہانزیب اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خوش نصیب ملازم ڈیٹا انٹری سپروائز محمد اسلم اور بک بائنڈر ملک محمد سلطان کے ناموں کا اعلان کیا۔
انہوں نے قرعہ میں نام نکلنے پر اہلکاروں کو مبارکباد دی اور بورڈ افسران و ملازمین کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔