سرگودھا۔ 14 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودھا میں ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا ،گھوڑا گروپ نے میدان مار لیا ، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد محسن حیات جوئیہ صدر ، امیر عمر حیات سیکرٹری جنرل ،محمد شکیل تھابل سیکرٹری نشر و اشاعت ، سینئر نائب صدر ممتاز علی ، نائب صدر اول ارقم ریاض بھٹی ، نائب صدر دوئم خضرحیات ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد عمران ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رانا محمد بلال ، جوائنٹ سیکرٹری معظم عباس ، فنانس سیکرٹری غلام یسین ، ایڈیٹر اشفاق حسین بلوچ ، چیئر مین ایکشن کمیٹی رانا سلیم اختر، چیئر مین لیگل امور عامر یسین نے سالانہ انتخابات 2025-26 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان کے مدمقابل اتحاد گروپ نے گاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جس پر چیئر مین الیکشن کمیشن منصور ارشد ڈوگر نے مذکورہ امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیا۔
اس موقع پر ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد محسن حیات جوئیہ اور سیکرٹری نشر و اشاعت محمد شکیل تھابل نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہماری نہیں ملازمین کی جیت ہے ، تمام ملازمین کے اتحاد کے باعث کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہو ں نے ملازمین کے مسائل کے حل اور ویلفیئر کیلئے دن رات کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔