اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پرائیویٹ سکول نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر افضل بابرنے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،طلباء کو وقت حا ضر کے علوم سے آر استہ کر نا نا گز یر ہے،تعلیمی ادارے نوجوانوں کی علمی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اساتذہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،اساتذہ بچوں پر یکساں توجہ دے کر ان میں حصول علم کا شوق پیدا کریں ۔
وہ پیر کو پیراڈائز سکول سسٹم سوہان میں سالانہ نتائج کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر افضل بابر نے کہا کہ کوئی بھی قوم جدید تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، پیرا ڈائز سکول نے سالانہ امتحان میں شاندار نتائج دے کر علاقے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
جماعت نہم پری بورڈ نتائج میں زیادہ تر طلبہ گریڈ اے ون ‘ اور گریڈ اے میں کامیاب قرار پائے، طلبہ کو سکول انتظامیہ کی طرف سے نقد انعام’ شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔