تعلیم پر حکومتی اخراجات میں اضافہ، خواندگی کی شرح میں بہتری، اعلیٰ تعلیم کیلئے 61.1 ارب روپے مختص، اقتصادی سروے

21
Economic Survey

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):مالی سال 2024-25 کے دوران حکومت نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی تاکہ پائیدار ترقی، انسانی سرمایہ میں بہتری اور مساوی تعلیمی مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔پیر کو اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ 2025ء کے دوران تعلیم پر مجموعی قومی پیداوار کا 0.8 فیصد خرچ کیا گیا۔ یہ شرح حکومت کی تعلیم کو ترجیح دینے کی پالیسی کا مظہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 61.1 ارب روپے مختص کیے گئے جس کا مقصد جامعات، تحقیقی اداروں اور سکالرشپ پروگرامز کو مزید مضبوط بنانا ہے۔خواندگی کی شرح اور داخلے کی صورتحال پر رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی شرح خواندگی 60.6 فیصد رہی۔مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد رہی جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 52.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو خواتین کی تعلیم کے میدان میں مزید بہتری کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔پرائمری سطح پر سکولوں میں داخلے کی تعداد 2 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار (2.483 کروڑ) تک پہنچ گئی ہے جو بنیادی تعلیم تک رسائی میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔