کوئٹہ۔ 20 فروری (اے پی پی):اقرا فائو نڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ نعمت اللہ، صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالخالق زہری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے، جواقتصادی ترقی، سماجی ترقی اور سیاسی استحکام کا ایک اہم جز وہے۔تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج اوریونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔
ان خیالات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قاری رحمت اللہ، ذیشان، مفتی گلاب،قاری جزب اللہ،قاری نثار احمد، قاری نصراللہ،قاری عطاء الرحمن خارانی،قاری عبداللہ موسی خیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کسی ملک کے تعلیمی نظام کابراہ راست اثر اس کی اقتصادی ترقی،سماجی ترقی،سیاسی استحکام اورمجموعی ترقی پرپڑتاہے تعلیم کسی بھی ملک کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکرتی ہے تعلیمی اداروں کے قیام کا مقصد انسانوں کی تعلیم وتربیت کرنا ہے،
والدین کی سرپرستی اورتربیت کے بعد تعلیمی ادارے اوراساتذہ انسان کی شخصیت کی تشکیل میں نمایا ں کرداراداکرتے ہیں۔