29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںتعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، گورنر فیصل...

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ڈے کے موقع پردیر پائیں سے پیپلز پارٹی کے راہنماؤں اور اساتذہ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ المعروف شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفد کی قیادت اساتذہ رہنما مسلم خان کررہے تھے ۔

اساتذہ نے گورنر کو تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل اور اساتذہ کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر کا چارج سنبھالا ہے ہر دس دن بعد اوپن ڈے کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ عوام براہ راست اپنے مسائل بیان کر سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد متعدد اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، اس کے باوجود ہم اپنی بساط کے مطابق عوامی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل نے حکومتی نظام کے کئی راز افشا کر دئیے ہیں جن پر فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز اسمبلی فلور پر بھی اساتذہ کی آواز بنیں گے اور ان کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔ وفد نے 26 مئی کو صوبہ بچاؤ احتجاج میں شرکت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں