تعلیم یافتہ خواتین اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہیں،سبین گل

113

ملتان ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):شیلٹر اینڈ پیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبین گل نے کہا ہے کہ صنفی تشدد کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے،خواتین تعلیم یافتہ ہوں گیں تو وہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کر سکیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ شیلٹر ہوم میں منعقدہ ” صنفی تشدد کے خاتمے کے حوالے سے جاری 16 روزہ مہم "کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیلٹر ہوم کی انچارج کومل اعجاز نے کہا کہ صنفی تشدد کے خاتمے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار بخوبی نبھانا ہو گا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین بھی کسی بھی معاشرتی و گھریلو دباؤ کے بنا اپنے اوپر ہونے والے تشدد کو روکنے کےلئے آگے آئیں۔

دو آبہ فاونڈیشن سے شازیہ نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے حقوق دلوانے کے لئے قوانین بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے ادارے بھی بنائے ہیں ،خواتین ان اداروں کی مدد سے اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر تمام خواتین کو پھولوں کے گجرے پہنانے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں سماجی رہنما شائستہ بخاری ،انیلا اشرف، صلوت شفیع، سمیت دیگر نے شرکت کی۔