اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):تعمیراتی شعبہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر )کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری7.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 4 سالوں کے دوران تعمیرات کے شعبے میں مجموعی طور پر107.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 20.9ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران31.1ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 36.5ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔