اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نیوٹیک نے کنسٹرکشن کے شعبے میں اسکل سیکٹر کونسل کے قیام کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کنسٹرکشن شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں اور ماہرین نے شرکت کی جن میں حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شاہد رفیق ، ایسوسی ایشن آف بلڈر ز اینڈ ڈیویلپرز آف پاکستان (آباد) کراچی کے چیئرمین محسن شیخانی ، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سکندر حیات خٹک ، ڈیسکون کے ہیڈ اکیڈمکس عادل مبشر ، ایڈوائزرٹو چیئرمین میجر (ر) اختر علی اور دیگر گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی۔