تعمیر وطن پنجاب چوک اور غازی کوٹ ٹاون شپ کیمپس مانسہرہ کی مشترکہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات

148

مانسہرہ۔ 4 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ تعمیر وطن پنجاب چوک اور غازی کوٹ ٹاون شپ کیمپس میں مشترکہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ پلے گروپ سے آٹھویں کلاس تک کے 3837 بچوں نے اپنا سیشن مکمل کیا،

سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 750 بچوں میں کیش سکالر شپس، 1321 بچوں میں گولڈ میڈلز، 385 بچوں میں سلور میڈلز اور 322 میں برانز میڈلز سمیت تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ محنتی فیکلٹی ممبران کو بھی عمرہ ٹکٹس، میڈلز اور کیش پرائزز سے نوازا گیا۔ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز پنجاب چوک اور غازیکوٹ ٹاون شپ کیمپس کی سالانہ یوم والدین کی تقریب پنجاب چوک کیمپس میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم انعامات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور محمد سیف الاسلام کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی بانی پرنسپل تعمیر وطن حلیمہ سعید جبکہ اعزازی مہمانان گرامی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید اور ڈائریکٹر جنرل تعمیر وطن ملک محسن سعید تھے۔ بچوں نے خوبصورت ماڈل بنائے جن کے بارے مہمان خصوصی حلیمہ سعید کو بریفنگ بھی دی گئی ۔ مہمان خصوصی حلیمہ سعید نے مصلا حلیمہ کا بھی افتتاح کیا اور حفاظ بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔