تعمیر کی جانے والی ملتان۔ سکھر موٹروے کو یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا

223
چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت میں تعاون کو فروغ دیں گی، چا چی جیانگ

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پشاور۔کراچی موٹروے کا ملتان۔ سکھر سیکشن یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبہ کے تحت تعمیر کی جانے والی پشاور۔کراچی موٹروے حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچتی ہے جس کی کل لمبائی 1152 کلو میٹر ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے مطابق چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے اس موٹروے کے ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر کا ٹھیکہ لیا اور یہ منصوبہ اپنی مقرر کردہ مدت سے 13 دن پہلے مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ 3 سال کے قلیل عرصے میں تقریباً 392 کلومیٹر سڑک کی تعمیر موٹروے کی تعمیر کی تاریخ کا ایک معجزہ ہے۔