تلہ گنگ۔ 31 جنوری (اے پی پی):تلہ گنگ سرکل پولیس نے ڈکیتی و چوری میں ملوث تین ڈکیت گروپ کے آٹھ اراکین کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ ایک کروڑ سے زائد مالیتی برآمد کر لیا ۔
ایس ڈی پی او تلہ گنگ محمد شاہد عنایت بھٹی نے تھانہ سٹی تلہ گنگ میں پریس کانفرنس میں ڈکیت گینگ بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے تلہ گنگ سرکل میں اچانک کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او امان اللہ نیازی اور تھانہ ٹمن پولیس نے ایس ایچ او ملک ضمیر حسین ، ایس آئی عامر شہزاد ملک کی نگرانی میں انتہائی جانفشانی سے مسلسل کام کرتے ہوئے علاقہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث تین ڈکیت گروپ طوطی گینگ ، فانا چوپا گینگ اور رحمان ڈکیت گینگ گینگ کے مجموعی طور پر آٹھ اراکین کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان میں محمد عرفان ولد لعل حسین محلہ ہوا پورہ تلہ گنگ ، مراد علی ، سجاد علی ساکنائے پشاور حال تلہ گنگ ، محمد صالحین ، مقلب عباس ، عابد حسین، شاہد عمران ، محمد اکرام سکنائے تلہ گنگ شامل ہیں ۔ وارداتوں میں ان ملزمان نے موبائل شاپ سے موبائل فونز ، نقدی چھین تھی ، یہی گینگ گھروں اور دکانوں میں نقب زنی وارداتوں کے دوران زیورات ، نقدی ، موٹر سائیکل ، فریج ، اے سی ، ایل سی ڈی و دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں بھی ملوث تھے ۔جن سے چوری کا سامان بھی برآمدکیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554152