تلہ گنگ ، سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کردیا گیا

79
gas
gas

تلہ گنگ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس ایم پی اے ملک شہریار اعوان کی کوششوں سے دودیال،تلہ گنگ،ملکوال اور اکوال میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کردیا گیا۔گیس پریشر کو 10پی ایس آئی بڑھا کر25سے35پی ایس آئی کردیا گیا۔

جس سے تلہ گنگ،دودیال،اکوال اور ملکوال میں گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔گیس کا مسئلہ حل کرنے پر اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔