تلہ گنگ میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد قتل

137
تلہ گنگ میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد قتل

تلہ گنگ۔ 18 فروری (اے پی پی):تلہ گنگ کے گاؤں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین میں دو سگے بھائی 25 سالہ عاطف حسین اور محمد زاہد اور ان کا کزن 25 سالہ عمران حسین شامل ہیں۔ مقتولین نے متنازعہ جگہ پر دیوار بنائی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا،مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔

گذشتہ روز دونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ عمران حسین اور عاطف حسین موقع پر جاں بحق جبکہ محمد زاہد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے پولیس سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔