تمام اداروں کی کوششوں سے حالیہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو بر وقت ریلیف فراہم کیا گیا ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان

198

استور ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت انتظامیہ اور تمام اداروں کی کوششوں سے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بر وقت ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہو گئی لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے C-130 کے ذریعے عوام کو گندم اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی اور گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے سیاحوں کونکالنے کے لئے فضائی سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جن پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے