تمام اضلاع میں پولیو کے خاتمہ پر توجہ اور موبائل ٹیموں کی کارکردگی کو مستحکم بنایا جا رہا ہے،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے پولیو کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے حالیہ پولیو جائزہ کے تناظر میں نیشنل کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی رانا صفدر نے وزیر مملکت کو ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے پولیو کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے حالیہ پولیو جائزہ کے تناظر میں نیشنل کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی رانا صفدر نے وزیر مملکت کو ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیو کے خاتمہ پر توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے کمیونٹی ویکیشن کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیموں کی کارکردگی کو مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply