تمام افسران و اہلکار پہلے سے بڑھ کر محنت و لگن سے کام جاری رکھیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

90
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں عملی کامیابی موثر حکمت عملی اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈی سی آفس میں لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور یونین کونسلوں کے سیکریٹریز میں ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر انتظامی امور میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کرنے والے تمام افسران و اہلکاران کو تاکید کی کہ محنت کے اس تسلسل کو قائم رکھیں اور پہلے سے بڑھ کر محنت و لگن سے کام جاری رکھیں۔