تمام امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جا رہی ہے،ڈی آر اومظفرگڑھ

143
تمام امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جا رہی ہے،ڈی آر اومظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرگڑھ نے کہاہے کہ اعتراضات سے بچنے کےلئے تمام امیدواروں اور پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،اعتراضات سے بچنے کے لیے تمام امیدواروں اور پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کےلئے ایک الیکشن سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔