تمام ایئرپورٹس پر عملہ مسافروں کی سکریننگ کیلئے مستعدی سے کا م کررہا ہے، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا اجلاس سے خطاب

111

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر عملہ مستعدی سے مسافروں کی سکریننگ کیلئے کا م کر رہا ہے، بندرگاہوں اور انٹری پوائنٹس پرسکریننگ کیلئے تمام ضروری آلات اور انتظامات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نوول کرونا ایمرجنسی کورگروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامر اکرام، ایوی ایشن اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ مسافروں کی سکریننگ کی تمام ایئر پورٹس پر عملہ مستعدی سے کا م کر رہا ہے، بندرگاہوں اور انٹری پوائنٹس سکریننگ کیلئے پر تمام ضروری آلات اور انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لایں گے۔