اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کرانے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبہ ہوا میں لکھی ہوئی تحریر کے مترادف ہے،عوام کے پانچ سال کے لئے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ، حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے، عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی بہت جلدی ہے مگر اس کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ اتوار کو عمران خان کی جانب سے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کے مطالبے پر پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی، جمیعت علماءاسلام سمیت دیگر جماعتوں نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاکہ حکومتوں کو وقت پورا کرنے دیا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کی وجہ بتائی جائے،جمہوریت میں عوام نے پانچ سالوں کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا ہے، عمران خان کے پاس کے پی میں حکومت ہے وہ پہلے خود حکومت چھوڑے پھر مطالبہ کرے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70946