34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتمام بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں 27اگست تک بارشیں متوقع، ترجمان...

تمام بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں 27اگست تک بارشیں متوقع، ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔24اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 27اگست تک جاری رہنے کے امکانات ہیں، دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بارشوں سے دریائے ستلج میں مزید پانی آنے کا خدشہ ہے۔

جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہائو ایک لاکھ 15 ہزار 46 کیوسک اور پانی کی سطح 20.60 فٹ بلند ہے، فتح محمد پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ بلند ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 17 ہزار 522 کیوسک اور پانی کا اخراج 1 لاکھ 14 ہزار 494 کیوسک ہے،

- Advertisement -

ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 94ہزار 223 اور اخراج 93ہزار123 کیوسک ہے، ستلج میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی مجموعی تعداد 583ہے جبکہ سیلاب سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہو چکا ہے،

سیلابی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ عمران قریشی نے مزید بتایا کہ دریائے جہلم میں رسول بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، منگلا اور تربیلا ڈیمز 100فیصد بھر چکے ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں