تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسلہ ہے کیونکہ یہ …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسلہ ہے کیونکہ یہ واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں لیکن پاکستان کے محل وقوع کے لحاظ سے ان واقعات کی نوعیت مختلف ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ہمیں اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، حکومت کے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کی بدولت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے

Leave a Reply