24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںتمام سیاسی جماعتیں گزشتہ مالی سال کے منضبط شدہ مالی گوشوارے 29...

تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ مالی سال کے منضبط شدہ مالی گوشوارے 29 اگست تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں، الیکشن کمیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210، نیز الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت اپنی جماعت کے مالی سال 2024-25 (جو جون 2025 میں اختتام پذیر ہو گا) کے منضبط شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں،یہ گوشوارے باقاعدہ طور پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں اور انہیں فارم ’ڈی‘ پر مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش کیا جانا لازم ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ کی دفعہ 210 کے مطابق ہر سیاسی جماعت اس امر کی قانونی طور پر مکلف ہے کہ مالی سال کے اختتام کے 40روز کے اندر اپنے مالیاتی گوشوارے الیکشن کمیشن کو فراہم کرے جن میں جماعت کی سالانہ آمدنی و اخراجات، ذرائع آمدن و فنڈنگ، نیز اثاثہ جات و واجبات کی وضاحت شامل ہو، ان گوشواروں پر جماعت کے مجاز عہدیدار کے دستخط ہونا ناگزیر ہیں جو اس امر کی باقاعدہ تصدیق کرے کہ جماعت نے کسی ممنوعہ یا غیر مجاز ذریعے سے کوئی مالی معاونت حاصل نہیں کی اور یہ کہ پیش کردہ مالی معلومات جماعت کی حقیقی مالی حالت کی عکاس ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں تمام گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ ہونے چاہئیں اور ان کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی ) کی جاری کردہ تازہ ترین تجدیدی سند بھی منسلک ہونی چاہئے۔فارم ’ڈی‘ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں قائم صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر سے بلا معاوضہ دستیاب ہے جبکہ یہ فارم کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ فارم میں کسی قسم کی قطع و برید یا اوور رائٹنگ ناقابل قبول ہو گی اور ہر سیاسی جماعت پر لازم ہے کہ وہ فارم کے ساتھ یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک کی مدت کے دوران تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلی بینک اسٹیٹمنٹس بھی منسلک کرے۔

مزید برآں تمام مالیاتی گوشوارے براہِ راست مجاز جماعتی نمائندے کے ذریعے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان، شاہراہ دستور، سیکٹر G-5/2، اسلام آباد کے دفتر میں پہنچانا لازم ہوں گے، کسی بھی قسم کی دستاویزات بذریعہ ڈاک، فیکس، کوریئر یا دیگر غیر روایتی ذرائع سے موصول ہونے کی صورت میں انہیں مسترد کر دیا جائے گا جیسا کہ الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 میں صراحت سے بیان کیا گیا ہے۔ معلومات یا وضاحت کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن سے فون نمبر 92+(051) 9205611پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں