صحبت پور۔ 15 نومبر (اے پی پی):میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین سردارزادہ فیاض محمود شیخ کی خصوصی کاوشوں سے شہریوں کی سہولت کے لیے پیدائشی سرٹیفکیٹ، اقامتی سرٹیفکیٹ، میرج رجسٹریشن، میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے میونسپل آفس میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔ میونسپل کمیٹی نادرا میں دفتر کا افتتاح میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین سردارزادہ فیاض محمود شیخ نے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین فیاض محمود شیخ کی طرف سے دعا کی درخواست کی گئی۔ سردارزادہ فیاض محمود شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شکارپور شہر کے 30 وارڈز کے لوگوں کے لیے یوسی دفاتر جو کہ مختلف علاقوں میں تھے
جنکو ایک ہی دفتر میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور تاکہ لوگوں کو سرٹیفکیٹ آسانی سے مل جائیں جس کی فیس نارمل رکھی ہے اور جو شہری فیس نہیں دے سکتے ان کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جو غریب نادار لوگوں کی مدد کےذریعے ادا کی جائےگی۔ سردارزادہ فیاض محمود شیخ نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہاکہ غریب لوگوں کی مدد کرنا ہمارا دینی و دنیاوی دونوں فریضوں میں شامل ہےاور ضلع شکارپور کی عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنےکے لیئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے اور ہم نے ہمیشہ شکارپور کی عوام کی خدمت کی ہے ۔