تمام قبائلی اضلاع میں سویٹ ہومز قائم کئے جائیں گے۔ایم ڈی پاکستان بیت المال

63

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) تمام قبائلی اضلاع میں سویٹ ہومز قائم کئے جائیں گے۔ پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ہر قبائلی ضلع میں ایک ایک سویٹ ہوم قائم کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 38 سویٹ ہومز کام کر رہے ہیں۔ عون عباس بپی نے کہا کہ سویٹ ہوم جمرود میں 100 سے زائد ضرورت مند بچوں کو رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی معیاری تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔