اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے بچائو کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ تمام لوگ بازاروں اور دیگر پر ہجوم مقامات پر احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں، اسی طرح مساجد، امام بارگاہوں، تراویح، مجالس اور جلوسوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مذہبی اجتماعات میں لوگوں کو کووڈ۔ 19 سے بچائو کے لیےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔