لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کی تھیٹر کے فنکاروں اور مالکان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔صوبائی وزیر نے نئے تھیٹر ایکٹ سے متعلق مشاورت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں۔ تھیٹر فنکاروں اور مالکان کے ساتھ ملاقات کا بنیادی مقصد ان کے تحفظات دور کرنا تھا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے کھلے دل کے ساتھ نئے ایکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں بے کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد تھیٹر کو اصل شکل میں بحال کرنا ہے۔پنجاب حکومت تھیٹر کی بہتری کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582003