تمام محاذوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ، لبنانی وزیر اعظم

119
Lebanon's Prime Minister Najib Meqati
Lebanon's Prime Minister Najib Meqati

بیروت۔23ستمبر (اے پی پی):لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو روکنے اور کشیدگی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تمام محاذوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے گزشتہ روز العربیہ ایف ایم کے ساتھ گفتگو کے دوران خطے میں امن کے لیے سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پوری لبنانی سرزمین پر ریاستی اختیار کو بڑھانا چاہتی ہے۔

انہوں نےغزہ اور بحیرہ احمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام محاذوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ لبنان ایک وسیع علاقائی جنگ کے اندیشوں کے درمیان تنازعہ کا پر امن سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملات مزید خراب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیجرز میں دھماکوں سے زخمی ہونے والے 1600 سے زیادہ افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے ایک پریس کانفرنس میں حزب اللہ پر مزید حملے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے پاس ایسی صلاحیتیں ہیں جو اس نے ابھی تک استعمال نہیں کی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی افواج حملے اور دفاع کے آنے والے مراحل کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔