چیچہ وطنی۔ 23 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال اعتزاز اسلم مارتھ نے تمام محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش یا سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکمے اپنی اپنی تیاریاں مکمل رکھیں تاکہ صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122خالد عبداللہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔اس موقع پر اریگیشن کے افسران نے اجلاس کو بتایا کہ دریائے راوی میں پانی کا بہاو نارمل ہے اور فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔