اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو تمام موخر سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ 30دن کے اندر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف بی آر نے تمام متعلقہ چیف کمشنرز کو ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔