تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشن متعارف کرانے کیلئے ٹریننگ کا اہتمام

109
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

فیصل آباد۔ 20 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اورمنسٹری آف انرجی (پاور ڈویژن)کی ہدایت پر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشن کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی طرف سے فیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں جن میں گیپکو(گوجرانوالہ)، آئیسکو (اسلام آباد)، پیسکو(پشاور)، ٹیسکو(ٹرائیبل ایریا)، میپکو(ملتان)، کیسکو(کوئٹہ)، حیسکو(حیدرآباد)، سیپکو(سکھر) اور لیسکو(لاہور) شامل ہیں کے افسران و ملازمین کو ماسٹرٹریننگ کرانے کا اہتمام کیا گیا۔

دوران ٹریننگ شرکاکو”اپنا میٹراپنی ریڈنگ ”موبائل ایپ، نظرثانی موبائل میٹرریڈنگ سسٹم، سمارٹ ایپ کے ذریعے صارفین کی شکایات کا اندراج اور ان کے حل، ای اوپس کے نفاذ، لائن مین موبائل ایپ اور پاور سمارٹ ایپ کے بارے میں تربیت دی گئی۔

فیسکو کی جانب سے ڈاکٹر عبدالحئی ایڈیشنل ڈی جی (ایم آئی ایس)، فیصل شہزاد ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)، ذوالفقار علی ڈائریکٹر کمرشل، انعام شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر (سی سی اینڈ بی)، محمد یاسر علی ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)، سنیل اسلم (ایس ڈی او)، احتشام الحق (ریونیوآفیسر)، یاسر حسین (ایل ایس ون)، رفیق صابر میٹر ریڈراور شہزاد رضا کمپیوٹر آپریٹر نے مذکورہ ٹریننگ میں حصہ لیا۔