تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت

6

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):بغداد میں پاکستانی سفارتخانے نے عراق میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اتوار کو بغداد سے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عراق میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئے درجہ ذیل وٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ 7839800899+964(0)

+964(0)7834950183
+964(0)7834950311