21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںتمام پاکستانی نہتے و مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا...

تمام پاکستانی نہتے و مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پارلیمنٹیرینز وکمشنر کا خطاب

- Advertisement -

فیصل آباد۔5فروری (اے پی پی):فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب ہفتہ کی صبح ضلع کونسل فیصل آباد میں منعقد کی گئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر چیئرمین ایف ڈی اے، شکیل شاہد ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لیبر،فردوس رائے،

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے بھائی میاں نبیل ارشد،صوبائی وزیر کالونیز و ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو کے بھائی میاں آزاد احمد کاستروکمشنر فیصل آباد زاہد حسین، ریجنل پولیس آفیسرعمران محمود، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، سٹی پولیس آفیسرغلام مبشر میکن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، مرکزی صدر انجمن تاجران کلاتھ بورڈ نصیر یوسف ووہرا، ممتاز عالم دین زاہد محمود قاسمی، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران، صحافی، وکلا، علما، دانشور، صنعتکار، تاجر، اساتذہ، طلبا اور سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے۔

- Advertisement -

تقریب کے آغاز پر صبح 10بجے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان سمیت ان کے اہل خانہ و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی اور بعدازاں آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آبادزاہد حسین،

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم تمام پاکستانی نہتے و مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ بھارت کے بدترین ریاستی جبر نے تحریک حریت میں نئی روح پھونک دی ہے اور75 برس تک بھارتی ظلم و جارحانہ رویہ سہنے کے باوجود اہل کشمیر نسل در نسل اپنے حقوق و تحفظ کے حصول کیلئے کھڑے اور ظلم و بربریت کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکانیزحکومت نے کشمیریوں کا مقدمہ ہر بین الاقوامی فورم پر جس مدبرانہ انداز میں پیش کیا پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔بعدازاں ضلع کونسل سے کچہری چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں