ڈیرہ اسماعیل خان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور نے اچانک ڈی پی او آفس ڈیرہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے آفس کی سیکیورٹی اور ضلعی پولیس کی کارکردگی کے بارے میں آر پی او ڈیرہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
دورے کے دوران آر پی او ڈیرہ نے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں پولیس فورس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لہٰذا تمام پولیس جوانان اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔