گجرات 12 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹرسجادمحمودنےفرٹیلائزرز(کھادوں) کے نئے ریٹ مقرر کردئیے ہیں، اس ضمن میں محکمہ زراعت توسیع گجرات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ایف سی کی سونا یوریا پریلڈ 3410، سونا جی 3795، نیم کوٹڈ 3420، فاطمہ فرٹیلائزرز کی ببرشیر 3625، سرسبز 3410، اینگرو 3596، اینگرو زبردست 4911، ایگری ٹیک کی تارا3625 روپے میں فروخت ہوگی،
ایف ایف سی کی ڈی اے پی 12765، سونا ڈی اے پی 12815، ببرشیر ڈی اے پی 12776، سرسبر ڈی اے پی 12785، اینگرو ڈی اے پی 12782، ایگری ٹیک کی سیون سٹار ڈی اے پی 13300، برکت ڈی اے پی 13200 روپے میں فروخت ہوگی، اینگرو کی ٹانٹروفاس پلس 6498 میں فروخت ہوگی، جبکہ ایف ایف سی کی ایس ایس ناٹروفاس جی 12207، فاطمہ فرٹیلائزرز کی ایس ایس ناٹروفاس فاس 7981، اینگرو کی ایس او پی پی10057، ایس او پی جی 11242، ایگری ٹیک کی ایس او پی پی 11500، ایس او پی جی 12500، اینگرو کی ایم او پی 8708، اینگرو کی امونیم سلفیٹ 4001، سیون سٹار ایمونم سلفیٹ 3950،فاطمہ فرٹیلائزرز کی کین جی 3365، کین ایف 3345، اینگرو کی زورآور 12617، ایگری ٹیک کی ایس ایس پی 3500 روپے فی 50 کلو بیگ فروخت ہوں گی،
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سجاد محمود نے کہا کہ کہ تمام ڈیلرز محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں کی فروخت یقینی بنائیں، زائد وصولی کرنے والے کھاد ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گراں فروشی مرتکب ڈیلرز کو بھاری جرمانے، مقدمات اور کاروبار سیل کرنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔