اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے تما م ٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کی کٹوتی کے بارے میں تصدیق کے لئے ”معلومات پورٹل“ پر جانے کی بجائےآئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن پورٹل پر جائیں جہاں یہ معلومات پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں ٹیکس دہندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن پورٹل کو وزٹ کریں۔