29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںتمباکو نوشی کینسر کے امراض و فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا...

تمباکو نوشی کینسر کے امراض و فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، کوآرڈینیٹر فار ٹوبیکو کنٹرول سیل

- Advertisement -

ہری پور۔ 28 ستمبر (اے پی پی):کوارڈینیٹر فار ٹوبیکو کنٹرول سیل محکمہ صحت خیبر پختونخوا محمد اجمل شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کینسر،دل کے امراض اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے ،آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر سول سوسائٹی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر تمباکو مصنوعات کے استعمال میں کمی لا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ضلع بھر کی مختلف وی سیز و این سیز کے سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات،پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر تمباکو نوشی کو ایک ایکٹ کے ذریعے ممنوع قرار دے دیا جا چکا ہے ،اسی طرح اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو مصنوعات کی فروخت،تعلیمی اداروں میں یا ان کے نزدیک تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد ہے یہاں تک کہ تمباکو کی تشہیر پر بھی پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ یا قید کی سزا رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر تحصیل سپروائزر محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے تمام سیکرٹریز پر زور دیا کہ اپنی اپنی ویلج کونسلز کے تمام چیئرمینز،مرد و خواتین کونسلرز اور روزانہ کی بنیاد پر ویلج کونسل میں آنے والے سائلین تک اس پیغام کو لازمی پہنچائیں تاکہ تمباکو نوشی کے سبب جنم لینے والی جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ڈائریکٹر آغاز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ساجدہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کے دن بدن بڑھتے ہوئے رجحان کو قابو کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمباکو کی تمام اقسام نسوار،سگریٹ،شیشہ اور گٹکا کو نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل قرار دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395807

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں