اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ملک میں تمباکو کا زیر کاشت رقبہ 43 ہزار ہیکٹر سے کم ہو کر 34 ہزار ہیکڑ رہ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ پیداواری اخراجات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں تمباکو کی صنعت 3لاکھ 50 ہزار افرد کو روزگار فراہم کر رہی ہے جبکہ شعبہ سے سالانہ 300 ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں تمباکو کے 75 ہزار کاشتکار موجود ہیں جن میں 45 ہزار کاشتکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2009-10 ءکے دوران تمباکو اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 2.33 ارب روپے تھا جو مالی سال 2014-15ءکے دوران 1.52 ارب روپے تک کم ہو گیا اور اس طرح تمباکو اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34203