تمیا بابوس اور دار ویرونیکا ایڈورڈوانا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

95
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

دبئی ۔10مارچ (اے پی پی):ہنگری کی ٹینس تمیا بابوس اور ان کی روسی جوڑی دار ویرونیکا ایڈورڈوانا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل رائونڈ میچ میں کیرولینا پالیسکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیاناپالیسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یو اے ای کے دبئی ٹینس سٹیدیم میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلزپری کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی ٹینس تمیا بابوس اور ان کی روسی جوڑی دار ویرونیکا ایڈورڈوانا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کیرولینا پالیسکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیاناپالیسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور4-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔