تمیم اقبال کا نجی مصروفیات کے باعث دورہ بھارت سے دستبرداری کا اعلان

81

ڈھاکہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے نجی مصروفیات کے باعث آئندہ دورہ بھارت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر امرالقیس کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔