سرینگر ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کنٹرول لائن پر جاری گولہ باری اور دونوںا طراف انسانی زندگیوں کے اتلاف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ بدستور قائم رہے گا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ جنگ انتہائی تباہ ک±ن اور خطرناک ثابت ہوگی جو پوری دنیا کے امن وامان کو تہہ و بالا کرکے رکھ دے گی۔