تنازعہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کا بیانیہ تسلیم کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہی ہے،سید فخر امام

33
وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلان کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کا بیانیہ تسلیم کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہی ہے، 70 سال بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے دنیا کشمیر کاز کی حمایت کر رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں یکساں موقف رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا یہ چیز تسلیم کرتی ہے کہ بھارت مظلوم کشمیری عوام کے قتل عام اور ان پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے۔