تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، میر واعظ

141

سرینگر ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمارکھا ہے اور وہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں بے انتہا جبر وا ستبداد کا نشانہ بنا رہا ہے لہذااسکے رہنماﺅں کی زبان سے امن و ترقی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔