ڈوڈوما ۔ 15 اپریل (اے پی پی) تنزانیہ کے مشرقی حصے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات تنزانیہ کے صدارتی دفتر کی جانب سے بتائی گئی ہے۔بیان کے مطابق یہ پولیس اہلکار گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔واضح رہے کہ تنزانیہ میں کچھ عرصے سے سیاستدانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔