واشنگٹن ۔ 19 فروری (اے پی پی) امریکی ڈونلڈ ٹرمپ تنقیدی ٹاک شو کرنے پر ٹاک شو میزبان اوپرا ونفرے پر ان کے خلاف برس پڑے،انھوںنے اپنی ٹویٹ میں دوبارہ کہا کہ وہ2020 ءکے صدارتی انتخابات میں اوپرا کے مخالف امیدوار ہوں گے۔سی بی ایس چینل کے 60 منٹس پروگرام میں اوپرا نے14ریپبلکن، ڈیموکریٹ اورآزاد ووٹرز کو مدعو کیا تھااور پروگرام کا موضوع ٹرمپ کا عہدہ صدارت کا ایک سال تھا۔پروگرام کے آن ائر ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے سیخ پا ہو کر ٹوئیٹس شروع کیں جس میں اوپرا کو آڑے ہاتھوں لیا اور دوبارہ کہا کہ وہ 2020 ءکے صدارتی انتخابات میں مجھے اپنا مخالف امیدوار پائیں گی ۔